المدة الزمنية 3100

Pakistan rangers sindh arange free medical camp

221 مشاهدة
0
0
تم نشره في 2021/09/22

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن میں گریس فُل گرائمر اسکول میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور الحیات ہسپتال جبکہ اندرونِ سندھ میں بدین کے علاقے گوٹھ احمد راہمو گُنی میں پی پی ایچ آئی بدین اور الاشرف ویلفیئر ٹرسٹ میرپور خاص کے تعاون سے علاقے کے لوگوں کے لیے فری میڈیکل کیمپس کااہتمام کیا گیا۔میڈیکل کیمپس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر فری میڈ یکل کیمپس میں میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈائیبٹالوجسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ،جنرل فزیشن، آنکھوں کے اسپیشلسٹ،بچوں کے اسپیشلسٹ،گائناکالوجسٹ،ڈرماٹالوجسٹ،سائنالوجسٹ،لیڈی ڈاکٹرزاوررینجرزکے ڈاکٹرز نے 1800 سے زائد مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپس میں کورونا وائرس کی ویکسین بھی لگائی گئیں۔ علاقے کے لوگوں نے پا کستان رینجرز سندھ کی جا نب سے کیئے جا نے والے اس اقدام کو سراہاتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 0